(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ 30 جون تک کورونا وائرس کے متوقع کیسز میں 75 ہزار کی کمی ہوگئی، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اور ہم نے معاشرے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا، احتیاطی تدابیراختیارنہ کی گئیں تووبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔
وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ 30 جون تک کورونا وائرس کے متوقع کیسز میں 75 ہزار کی کمی ہوگئی، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اور ہم نے معاشرے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزی کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیراختیارنہ کی گئیں تووبا تیزی سے پھیل سکتی ہے اور حالات خراب ہوسکتے ہیں، اگر سب لوگ صحیح کام کریں اور حکومت سمیت سب اپنی ذمہ داری پوری کریں تو پھیلاؤ کو روکنے میں خاطر خواہ کامیاب ہوسکتی ہے۔
وفاقی وزیر اسدعمر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز بڑھنے پر لوگوں نے حفاظتی تدابیر اختیار کی ہیں، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اور ہم نے معاشرے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا، پہلے 30 جون تک 3 لاکھ کیسز متوقع تھے جو اب کم ہوکر 2 لاکھ 25 ہزار ہوگئے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ ہم نے 14جون کو حقائق سامنے رکھے تھے اور اندازہ تھا کہ 30 جون تک کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، تاہم اجلاس میں ہم نے ماہرین کی رائے کا جائزہ لیا اور اب موقع کیسز کی تعداد کم ہوگئی ہے، جو تین لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ تھا وہ سوا دو لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہوگئی، لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 392 مریضوں کی تصدیق کی گئی اور کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ، لاہور میں 104 روز کے دوران کورونا سے 645 اموات اور 37081 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 563 مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں جن میں سے 198 آئی سی یو اور 105 وینٹیلیٹر پر ہیں . پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے796 نئے کیس اور 27 اموات ہوئی ہیں.
کورونا سے پنجاب میں مجموعی طور پر 1629 اموات ہوچکی ہیں اور 71987 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں.