سٹی42: سٹائروفوم سے نان فوڈ گریڈ فوڈ پیکجنگ تیار کرنے والی فیکٹری سیل، سٹائرو فوم سے بنے 2 ہزار 750 کپ، ایک ہزار 730 باکس اور 2ہزار 660 پلیٹیں ضبط کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مضر صحت فوڈ پیکجنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی نے سٹائروفوم سے نان فوڈ گریڈ فوڈ پیکجنگ تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر کے سٹائرو فوم سے بنے 2 ہزار 750 کپ، ایک ہزار 730 باکس اور 2ہزار 660 پلیٹیں ضبط کر لیے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان کے مطابق 10 سٹائروفوم پیکجنگ فروخت کرنے والی دکانوں کو آخری وارننگ نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی قانون میں پیکیجنگ کے لیے سٹائروفوم کے استعمال پر پابندی عائد کرچکی ہے۔ اشیائے خورونوش میں سٹائروفوم پیکجنگ کا استعمال دماغی و قلبی امراض کے ساتھ ساتھ کینسر کا باعث بھی بنتا ہے۔
سٹائروفوم سے نان فوڈ گریڈ فوڈ پیکجنگ تیار کرنیوالی فیکٹری سیل
27 Jun, 2019 | 07:00 PM