لیسکو: 132 کے وی ٹرانسمیشن سسٹم کیلئے 280 کروڑ کا بجٹ منظور

27 Jun, 2019 | 06:17 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لیسکو نے ایک سو بتیس کے وی کے ٹرانسمیشن سسٹم کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دو ارب اسی کروڑ روپے کا بجٹ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے ہائی ٹرانسمیشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اربوں روپے کا بجٹ منظور کر لیا ہے۔ مجموعی طور پر دو ارب اسی کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ لیسکو نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے میٹریل کی خریداری کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بجٹ میں لیسکو میں نئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر شامل ہے جبکہ لاہور سمیت مختلف علاقوں میں ہائی ٹرانسمیشن لائینز بچھائی جائیں گی۔
سسٹم کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ نئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے سسٹم کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔ جس کے بعد صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا سکے گی۔

مزیدخبریں