11 ماہ میں کیا کارکردگی دکھائی؟ وزیراعلیٰ نے محکموں سے رپورٹ طلب کرلی

27 Jun, 2019 | 12:06 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) حکومت نے گیارہ ماہ میں کیا کارکردگی دکھائی؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی اداروں سے رپورٹ طلب کرلی، تمام صوبائی اداروں سے محکمانہ کارکردگی کی مکمل تفصیلات ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریک انصاف کی حکومت سابق دورِ حکومت سے پنجاب کی کارکردگی کے موازانہ کیلئے رپورٹ مرتب کررہی ہے، جس کیلئے ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تمام صوبائی اداروں اور ضلعی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کردیا گی، مراسلے میں حکومت کے 11 ماہ کی کارکردگی پر رپورٹ بنانے کا کہا گیا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے صوبائی اداروں کو دیئے گئے اہداف اور ان کے حصول پر اداروں کی کارکردگی کی پڑتال کی جائےگی۔

ذرائع نے بتایاکہ مختلف صوبائی محکموں کی کارکردگی رپورٹ سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا جس محکمے کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہوگی، اس محکمے کے افسران کو تبدیل کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں