زین مدنی: لولی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم ”لوڈ ویڈنگ“کا پہلا باقاعدہ آفیشل ٹیزر ریلیز کردیاگیا۔ فہد مصطفی اور مہوش حیات فلم کے مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔
سٹی 42 کے مطابق لولی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات مرکزی کرداروں میں شوخ و چنچل کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔
فلم میں دونوں کی شادی ہوتی ہے یا نہیں یہ تو عید الاضحی ہی پر پتہ چلے گا کیونکہ فلم کو عید قرباں پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار نبیل قریشی اور پرڈیوسر فضاءعلی مرزا ہیں جو اس سے قبل نامعلوم افراداور ایکٹر ان لاءجیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔
دوسری جانب فلم کا پہلا ٹیزر سوشل میڈیا پر آتے ہی بے پناہ مقبول ہوگیا ہے۔ فہد مصطفی اور مہوش حیات کی جوڑی کو اب شائقین کس طرح کامیاب بنائیں گے یہ فیصلہ عید الاضحی پر ہوگا۔