ناراض رہنماؤں کا پارٹی چھوڑ جانا افسوسناک عمل ہے: مریم اورنگزیب

27 Jun, 2018 | 09:30 PM

عطاءسبحانی
Read more!

حسن خالد:مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کو ن لیگ احتساب بیورو قرار دے دیا،ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پچیس روز قبل لیگی امیدوار وں کی گرفتاری پری پول رگنگ ہے، جس کا اثرعام انتخابات پر پڑے گا، الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ وہ نوٹس لے۔

ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے این اے 59 سی مسلم لیگ ن کے امیدوار انجنیئر قمرالاسلام کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاری پری پول رگنگ ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:مسلم لیگ نون کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

مریم اورنگزیب نے ریاستی اداروں اور نیب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاڈلےعمران خان کو بین الاقوامی فنڈنگ اور دیگر کیسز ہونے کے باوجود ہرطریقے سے سہولیات فراہم کی جارہی ہے، تاہم کون اہل ہے اور کون نااہل اسکا فیصلہ پچیس جولائی کو کولگنے والی عوامی عدالت میں ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی علالت پر سیاست کرنے والے خود ذہنی بیمار ہیں، اوچھے ہتھکنڈوں سے ن لیگی ووٹر کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔

مریم اورنگزیب نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ مریم نواز کے حلقہ انتخاب میں تبدیلی کہ بعد وہ اب این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ناراض رہنماؤں کا پارٹی چھوڑ جانا افسوسناک عمل ہے۔ مسلم لیگ ن نے مرحلہ وار ٹکٹیں جاری کی ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں تک ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں