قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نے جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آرمز آرڈیننس کے تحت کاروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم اور جلسے جلوسوں کے دوران کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آرمز آرڈیننس کے تحت کاروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب حکومت، سیکرٹری قانون ڈاکٹرابولحسن نجمی کے استعفی کا فیصلہ نہ ہوسکا
محکمہ داخلہ نے یہ مراسلہ تمام ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کو جاری کرتے ہوئے سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ یہ پابندی کسی بھی قسم کے حادثات سے بچنے کے لیے لگائی گئی ہے۔