گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے پرکشش نمبر تیار

27 Jun, 2018 | 06:01 PM

حرااعوان

علی ساہی: فریدکوٹ ہاؤس،گاڑیوں کےایل ای ایچ1820کےپرکشش نمبروں کی نیلامی، نمبروں کی نیلامی میں1686نمبرزرکھےگئےہیں۔

سٹی 42 کے مطابق فریدکوٹ ہاؤس میں گاڑیوں کےایل ای ایچ 1820 کےپرکشش نمبروں کی نیلامی کی گئی۔ نمبروں کی نیلامی میں1686 نمبرزرکھےگئےہیں۔ ایک نمبر 4لاکھ 6 ہزارروپےمیں شہری محمد طارق نےخرید لیا۔5 نمبر 3 لاکھ15 ہزارروپےمیں شہری محمد سبطین نےخریدا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا حکم،سرکاری افسران اور ملازمین کیلئے بری خبر 

 علاوہ ازیں 786 ایک لاکھ16 ہزارروپےمیں شہری محمد ظہیرنےخرید لیا۔2 نمبر 42 ہزارروپےمیں شہری محمداسلم نےخریدا۔واضح رہے کہ پرکشش نمبروں کی نیلامی کاعمل شام6بجےتک جاری رہےگا۔

مزیدخبریں