ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت، سیکرٹری قانون ڈاکٹرابولحسن نجمی کے استعفی کا فیصلہ نہ ہوسکا

پنجاب حکومت، سیکرٹری قانون ڈاکٹرابولحسن نجمی کے استعفی کا فیصلہ نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے سیکرٹری قانون ڈاکٹر ابولحسن نجمی کے استعفی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ سیکرٹری قانون30 جون کو از خود اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں: نگران حکومت کل4ماہ کےغیر ترقیاتی اخراجات کا بجٹ منظور کریں گی

سیکرٹری قانون پنجاب ڈاکٹر ابوالحسن نجمی نے یکم جون کو اپنے عہدہ سے استعفی اور حکومت پنجاب کو 30 دن کا نوٹس دیا تھا۔ سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے انکے استعفی کی سمری منطوری کیلئے وزیر اعلی کو ارسال کر دی تھی لیکن نگران حکومت کے آنے پر ابھی تک سیکرٹری قانون کے استعفی کو قبول کرنے یا نہ کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری قانون30 جون کو از خود اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے۔