سٹیج کی معروف ادکارہ کوایف بی آر نے دھر لیا

27 Jun, 2018 | 04:30 PM

حرااعوان

رضوان نقوی: ایف بی آرنےسٹیج کی معروف اداکارہ دیدارکونوٹس جاری کردیا، دیدارٹیکس نیٹ میں سونیا ادریس کے نام سے موجود ہیں۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ایف بی آرنےسٹیج کی معروف اداکارہ دیدارکونوٹس جاری کردیا۔ ایف بی آر کے مطابق دیدارٹیکس نیٹ میں سونیا ادریس کے نام سے موجود ہیں۔ انکم ٹیکس کی مد میں واجب الادا28 لاکھ کی عدم ادائیگی پرنوٹس بھجوایا گیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا حکم،سرکاری افسران اور ملازمین کیلئے بری خبر 

 علاوہ ازیں ایف بی آرنےاداکارہ دیدارکو 30 جون تک ڈیڈلائن بھی دے دی۔ دیدارسال 2010 کےانکم ٹیکس بقیہ جات کی نادہندہ ہیں۔واضح رہے کہ  ایف بی آر نے فلمسٹاردیدارکوجوہرٹاؤن کےگھرمیں نوٹس بھجوایا دیا ہے۔

مزیدخبریں