(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ملک شبیر کھوکھر سے پی پی 161 کا ٹکٹ واپس لے کر فیصل سیف کھوکھر کو دوبارہ دے دیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مسلم لیگ (ن) نے فیصل سیف کھوکھر سے پی پی 161 کا ٹکٹ لے کر ملک شبیرکھوکھر کو جاری کیا تھا جس کا ملک شبیر کھوکھر نے کل پارٹی سرٹیفیکٹ بھی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دیا تھا اب مسلم لیگ (ن)نے پھر یو ٹرن لیتے ہوئے ملک فیصل کھوکھر کو پی پی 161 کا ٹکٹ دوبارہ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق آج فیصل سیف کھوکھر ریٹرننگ آفیسر کو پارٹی ٹکٹ جمع کرائیں گے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔لاہور میں طوفانی بارش نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی
دوسری جانب سینئر (ن) لیگی رہنما حمزہ شہباز سے سیف الملوک کھوکرنے ملاقات کی، اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قوم 25جولائی کومشرقی اقدارکےباغیوں کو مسترد کردے گی۔