قومی ٹیم کامختصرتربیتی کیمپ کاآخری روز بارش کےباعث متاثر ہو گیا

27 Jun, 2018 | 12:59 PM

حرااعوان

عرفان قریشی: دورہ زمبابوےکےسلسلےمیں قومی ٹیم کامختصرتربیتی کیمپ کاآخری روز بارش کےباعث متاثرہوگیا، کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ٹیم کومتحد دیکھ رہا ہوں۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا دورہ زمبابوےکےحوالےسےتین روزہ تربیتی کیمپ کا آخری روز بارش کےباعث ملتوی کرنا پڑا۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کررہےہیں۔ کامران اکمل اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ 

 محمدحفیظ کی سکواڈ میں شمولیت کے بارے  میں سرفرازکا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کا ٹیم میں ہونا خوش آئند ہے۔علاوہ ازیں قومی ٹیم آج رات 3 بجےزمبابوےکےلیےروانہ ہوگی۔ جہاں آسٹریلیا اورمیزبان ٹیم کےساتھ ٹی ٹونٹی سیریزکھیلی جائے گی۔

یہ بھی لازمی دیکھیں

مزیدخبریں