ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، خواتین کو احتجاج ختم نہ کرنے پر قائدین کی جانب سے شوکاز نوٹس دینے کی تنبیہ کردی گئی۔

سٹی 42 تحریک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ نہ ملنے والی خواتین کو قیادت کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کی تنبیہ کردی گئی ہے۔ قیادت کی جانب سے احتجاجی خواتین کو پیغام دیا گیا ہے کہ احتجاج سے انتخابی مہم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے وہ اپنا احتجاج ختم کردیں اور خواتین شورشرابہ کرنے سے گریز کریں ۔

 ذرائع کے مطابق قیادت نے احتجاجی خواتین کو پیغام میں کہا ہے کہ معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن انتخابی مہم کے دوران وہ احتجاج سے گریز کریں۔ ٹی وی شوز میں بھی تنقید سے باز رہا جائے لیکن اگر احتجاجی خواتین نے احتجاج ختم نہ کیا تو شوکاز نوٹس دئیے جائیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خواتین عمران خان کی آج لاہور آمد پر ان سے ملاقات کی کوشش بھی کریں گی۔