سٹی42: باغوں کے شہر لاہور میں بارش کیساتھ ژالہ باری سے گرمی چھومنتر ہو گئی، بدلتے موسم کی انگڑائی نے ایک بار پھر گرمی کو مات دے دی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث درجہ حرارت کم ہونے پر گرمی کے مارے شہریوں کی جان میں جان آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بھر کے مختلف علاقوں بارش سے گرمی کا زور کم ہو گیا۔ شہری بھیگے موسم سے لطف اٹھاتے رہے۔ رات بھر شہر کے مختلف مقامات پر رم جھم کا امکان ہے۔
لاہور میں شام ڈھلتے ہی بادلوں نے انگڑائی لی اور جم جم کر برسنے لگے۔ تیز بارش سے گرمی کا زور کم ہو گیا اور شہری سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے لگے۔ قدرت مہربان ہو گئی اور ابر کرم برسنے سے جل تھل ایک ہو گیا۔