ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین حادثے میں غفلت برتنے والے 4 ملازمین معطل

ٹرین حادثے میں غفلت برتنے والے 4 ملازمین معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:گڑھی شاہو انڈیا پھاٹکٹرین حادثےپر ریلوے انتظامیہ نے غفلت برتنے والے ملازمین کو معطل کردیا
گڑھی شاہو انڈیا پھاٹک پر ٹرین حادثے میں غفلت برتنے والے 4ملازمین اپنی سیٹ پر نہ رہے۔ ریلوے انتظامیہ نے 4ملازمین کو معطل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

اے ایس ایم انچارج گارڈ، ٹرین ڈرائیور اور گیٹ مین کو معطل کیا گیاہے۔ اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر محمد طاہر کو بریک وین کے بغیر ٹرین فارمیشن پر معطل کیا گیا۔ انچارج گارڈ سجاد بیگ کو ٹیل لیمپ فراہم نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔جبکہ ڈرائیور عبدالصمد اور گیٹ کیپر وسیم کوبھی اپنےفرائض سے غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔