سعید احمد: وفاقی وزیر احسن اقبال کی صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق سے ملاقات ہوئی ۔ ٹرانسپورٹرز سے ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی۔مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر صدر گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود طارق نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پیر کو پنجاب حکومت اور وفاقی اداروں کے سربراہان ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کا فوری طور پر جائزہ لیں گے ۔ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کسی بھی جگہ زیادتی ہوئی تو اسکے ازالے کو یقینی بنائیں گے۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کبھی بھی ملکی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔وفاقی وزیر احسن اقبال کی مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔اتوار سے ٹرانسپورٹرز سامان کی ترسیل کا عمل شروع کردیں گے۔