ٹیکسوں کے خلاف گڈ ز ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال کا تیسرا دن 

27 Jul, 2024 | 10:21 PM

سعید احمد:پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا تیسرا روزہوگیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز ناجائز چالان،ٹول ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں ۔
ٹرانسپورٹرز نے اکبری منڈی کے باہر احتجاجی کیمپ لگا لیا۔ہڑتال کے باعث پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ  بھی معطل رہی ۔ لاہور میں کھانے پینے کی ا شیا،ادویات ،کپڑے کی ترسیل رُک گئی۔جوتے ،گھریلو سامان ،اجناس سمیت دیگر سامان کی ترسیل بھی رُک گئی۔

ٹرانسپورٹرز  کا کہنا ہے کہ ایکسل ویٹ کے نام پر ٹھیکیدار ہائی ویزپر بھاری جرمانے کرتے ہیں۔موٹروے پولیس، پٹرولنگ پولیس بغیر خلاف ورزی چالان کرتی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ موٹروے پولیس کوناجائز چالان سےروک تھام کیلئےقانون سازی کی جائے۔کسٹم حکام کی جانب سے ناجائز چیکنگ کو روکا جائے۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی

مزیدخبریں