علی رامے : پنجاب کو ڈونر ایجنسیز سے ملنے والے فنڈز کا بڑا حصہ استعمال نہ ہوسکا۔20 منصوبوں کے لیے اربوں روپے کا فنڈ پنجاب حکومت استعمال نہ کرسکی۔ ڈونرز نےمختلف منصوبوں کیلئے 43 ارب کے فنڈز دیئے تھے۔
،پنجاب اربن لینڈ سسٹم، تعلیم اور صحت کے پروگراموں کا فنڈ لیپس ہوا۔محکمہ آبپاشی،ماحولیات اور میونسپل سروسز کےفنڈز بھی خرچ نہ ہوئے۔سٹی پروگرام اور ہیومن کیپیٹل کیلئے ملنے والا فنڈ بھی لیپس ہوگیا۔
ڈونر ایجنسیز سے ملنے والا فنڈز لیپس ہو گیا۔۔ عالمی بینک اور دیگر ڈونر ایجنسیز سے 43 ارب روپے کا فنڈزملا،جس کو استعمال ہی نہ کیاگیا
پنجاب اربن لینڈ سسٹم کی توسیع کیلئے 2 ارب 52 کروڑ روپے استعمال نہیں کیے گئے۔ایجوکیشن کی مدمیں ملنے والا 3 ارب 15 کروڑ روپے کا فنڈز بھی استعمال نہ ہوسکا۔ نیشنل ہیلتھ اور پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے 38 کروڑ روپے بھی استعمال نہ کیےگئے۔محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے ملنے والے 6 ارب روپے سے زائد کے فنڈ بھی لیپس ہوگئے۔
عالمی بینک نے 20 سے زائد منصوبوں کے لیے پنجاب حکومت کو اربوں روپے کا بجٹ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈنےفنڈز کے لیپس ہونے پر تفصیلات پنجاب حکومت کو پیش کردی ہیں۔حکومت فنڈز کے دوبارہ استعمال کی اجازت دیگی ۔