عمیر افضل: گورنرپنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے چائلڈپروٹیکشن بیورو کی چئیرپرسن سارہ احمدن اور وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراوٹو نے ملاقات کی ہے۔
سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ ، فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات سے گورنر سردار سلیم حیدر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو دورے کی دعوت بھی دی۔
گورنر پنجاب نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
گورنر سے وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراوٹو نے بھی ملاقات کی۔
سردارسلیم حیدر خان نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے مختلف پروگرامز کو سراہا۔