ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی، دالبندین 47، دادو، سبی اور چلاس میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کےمتعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلوداور شدید حبس رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، پشاور، مردان، صوابی، کو ہاٹ، کرک، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر، کرم اور وزیرستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، بہاولنگر، بہاولپور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہے گا، تاہم شا یا رات میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان ، کو ہلو، لورا لائی، سبی، لسبیلہ، آواران، خضداراور گردونواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکا امکان ہے، تاہم سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ، بدین اوردیگرساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرآندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔