سٹی42 : پاکستان میں اے لیول کاریاضی کا پرچہ لیک ہونے پرکیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن یوکے نے رپورٹ جاری کردی۔پاکستان میں پرچہ لیک ہونے پر کیمبرج انٹرنیشنل یونیورسٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 مئی کو ریاضی کا پرچہ لیک ہوا تھا اور پاکستان میں امتحان سے قبل بیشتر طلباء نے ریاضی کا پرچہ دیکھا۔ کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے لیک ہونے والے ریاضی امتحان کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام طلباء کو باقی امتحانات کی پرفارمنس کے تناسب سے نمبر ملیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے تمام طلباء کو منصفانہ مارکس دیئے جائیں گے جس سے نقصان نہ ہو جبکہ جو طلبہ دوبارہ امتحان دینا چاہتے ہیں وہ نومبر میں دے سکیں گے جبکہ طلبا کیلئے دوبارہ امتحان کی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔
او لیول کے سٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ پرچہ لیک ہونے میں عام سٹوڈنٹس کا کوئی کردار نہیں تھا۔ جن سٹوڈنٹس میں میتھس میں سینٹ پرسینٹ نمبر حاصل کرنے کے لئے تیاری کر رکھی ہے انہیں کیمبرج یونیورسٹی کے میڈیاکر پروچ پر مبنی فیصلہ سے نقصان ہوا ہے۔ سٹوڈنٹس کو ان کے گزشتہ ٹیسٹوں اور امتحانات میں میتھس میں پرفارمنس کی بنیاد پر ایویلیوٹ کر کے کچھ اضافی مارکس دیئے جانا چاہئیں۔ سٹوڈنٹس نے کہا کہ دوبارہ امتحان دینے کا موقع فراہم کرنا دراسؒ وقت کا زیاں ہے، سٹوڈنٹس نے ایک بار امتحان کی تیاری پر وقت خرچ کر دیا ،اب دوبارہ امتحان کی آپشن لینے پر انہیں دوبارہ تیاری پر وقت صرف کرنا پڑے گا۔