ماجھا منڈی محمدی روڈ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ فِلتھ ، نشئیوں اور مچھروں کا گھر بن گیا

27 Jul, 2024 | 06:49 PM

ثمرہ فاطمہ: ماجھا منڈی محمدی روڈ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے خراب ہے ۔ شہری صاف پانی کو ترس گئے ہیں ۔ 
واٹر فلٹریشن پلانٹ علاقہ مکینوں کو صاف پانی فراہم کرنے سے قاصر ہے ۔  فلٹریشن  پلانٹ کی ٹوٹیاں غائب ہوچکی ہیں ۔
فلٹریشن پلانٹ گندگی اور مچھروں کی آماجگاہ بن گیاہے ۔  
علاقہ کے  مکینوں  نے بتایا کہ  فلٹریشن پلانٹ کے ساتھ ٹیوب ویل بھی خراب ہیں۔ صاف پانی  میسر نہیں۔ اب یہاں پر اکثر نشیوں  نے  ڈیرے لگائے ہوتےہیں ۔

مزیدخبریں