ثمرہ فاطمہ: ماجھا منڈی محمدی روڈ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے خراب ہے ۔ شہری صاف پانی کو ترس گئے ہیں ۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ علاقہ مکینوں کو صاف پانی فراہم کرنے سے قاصر ہے ۔ فلٹریشن پلانٹ کی ٹوٹیاں غائب ہوچکی ہیں ۔
فلٹریشن پلانٹ گندگی اور مچھروں کی آماجگاہ بن گیاہے ۔
علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹ کے ساتھ ٹیوب ویل بھی خراب ہیں۔ صاف پانی میسر نہیں۔ اب یہاں پر اکثر نشیوں نے ڈیرے لگائے ہوتےہیں ۔