قصور ڈسٹرکٹ جیل میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مو ک ایکسر سائز کرائی گئی

27 Jul, 2024 | 06:34 PM

ویب ڈیسک : قصور ڈسٹرکٹ جیل میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مو ک ایکسر سائز کرائی گئی۔

  قصور ڈسٹرکٹ جیل میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس میں کسی بھی ایمر جنسی پر اداروں کی طرف سے ریسپانس کو چیک کیا گیا، جیل میں   فرضی آلارم کروایا گیا۔ فرضی آلارم کی آواز پر DSPسٹی  سرکل قصور، ایلیٹ فورس،انسپکڑ، CTD،  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQ ہسپتال قصور کی طرف سے میڈیکل ٹیم، 1122آفس قصور کی طرف سے ایمبو لینس اور فائر برگیڈ وہیکل، سول ڈیفنس قصور کی طرف سے آگ بجھانے والے آلات و بارودی مواد کو نا کا رہ بنا نے والے آلات کے ہمراہ، اور دیگر مقامی تھانہ کی پولیس فورس فوری طور پر جیل ہذا پر پہنچ گئے۔ 

کاشف سیف ڈھلوں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اور محمد اشفاق ڈپٹی سپرٹنڈنٹ نے بھی موک ایکسرسائز  میں اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور شرکت کی ۔ اس موقعہ پر سپرٹنڈنٹ جیل میاں عمیر اکرام صاحب نے بتایا موک ایکسرسائز کا مقصد تمام اداروں کو الرٹ رکھنا ہے، موک ایکسر سائز کے موقعہ پر اندرون جیل تما م اسیران کو ان کی بارکوں میں بند کر دیا گیا، اندرون اور بیرون جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔ 

موک ایکسر سائز کے اختتام پر تمام محکمہ جا ت کو بروقت رسپانس دینے پر  ان کا شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں