ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

27 Jul, 2024 | 06:31 PM

اسرار خان : انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے، چھاپہ مار کاروائیاں لکھپت روڈ  لاہور اور ملتان چنگی سٹاپ لاہور میں کی گئیں ، جس میں ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت مبشر احمد اور اعجاز عرف ججی کے نام سے ہوئی ، ملزمان ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ، چھاپہ مار کاروائی میں ملزم مبشر احمد سے ویزہ پراسیس میں استعمال ہونے والی جعلی ربر اسٹیمپ برآمد ہوئیں، جبکہ ملزم اعجاز  سے ملائشیا کے جعلی ویزہ اسٹیکرز اور یو اے ای کے جعلی ریزڈنٹ ویزہ اسٹیکرز  برآمد ہوئیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں