لاہور؛ زینت بلاک میں ایک شخص نے چھریوں کے وار سے 2 لڑکیوں کو زخمی کر دیا  

27 Jul, 2024 | 06:28 PM

اسرار خان: اقبال ٹاؤن میں زینت بلاک میں شقی القلب شخص نے چھریوں کے وار کر کے 2 لڑکیوں کو زخمی کر دیا ۔ 

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سونیا اور سمیرا شامل ہیں، جبکہ حملہ آور کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

پولیس  کا کہنا ہے کہ ملزم نبیل کی منگیتر شمائلہ زخمی لڑکیوں کے ساتھ فلیٹ پر رہائش پذیر ہے، شمائلہ، سونیا، اور سمیرا زینت بلاک کرایہ کے مکان میں اکٹھی رہتی ہیں، شمائلہ کا منگیتر نبیل ان کی رہائش گاہ پر آیا سونیا نے بتایا شمائلہ کام پر گئی ہوئی ہے، جس کے بعد ملزم نبیل نے سونیا اور سمیرا پر چھریوں سے وار کر دئیے، ملزم دونوں خواتین کو چھریوں سے زخمی کر کے موقع سے فرار ہو گیا ۔ زخمی لڑکیوں کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ 

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔ 

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کا کہنا ہے کہ ملزم نبیل اور اس کا نامعلوم ساتھی جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔ 

مزیدخبریں