ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، سیوریج کے گندے پانی نے گزرنا محال کردیا

27 Jul, 2024 | 06:26 PM

ثمرہ فاطمہ:  مین گجومتہ سوا روڈ کے مکین انتظامیہ کی داد رسی کے منتظر۔ علاقہ میں سیوریج کے ناقص نظام کے باعث مین روڈ پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی,  بارش نے علاقہ کی صورتحال مزید بگاڑ دی.  سیوریج ملے جمع بارشی پانی کے سڑک پر جمع ہونے سے آمدورفت  میں مشکلات بڑھ گئیں۔

مین گجومتہ سوا روڈ کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم تو ہیں ہی، بارش کے موسم نے ان کی حالت مزید پتلی کر دی ہے۔  علاقہ کی مین سڑک عرصہ دراز سے زبوں حالی کا شکار ہے۔  سیوریج سسٹم بھی ناقص ہو چکا ہے۔  حالیہ بارش نے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ سیوریج ملا بارشی پانی جمع ہونے سے جہاں لوگ گزرنے سے قاصر ہیں وہیں علاقہ کے مکین تعفن اور آلودگی سے جنم لینے والی مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

 اوور ہیڈ برج اور بس سٹاپ کے اطراف پانی کھڑا ہونے سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے پندرہ دن سے سیوریج کا پانی جمع ہے اوپر سے بارش ہمارے لیے زحمت بن گئی ہے۔ انتظامیہ اور حکومت سے اپیل ہے روڈ کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ سیوریج مسائل بھی حل کرے۔

 علاقہ مکین کہتے ہیں کہ بارش نے ہماری مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔انتظامیہ سے اپیل ہے روڈ کی تعمیر کیساتھ سیوریج کا نظام ٹھیک کرے۔

مزیدخبریں