لاہور ؛ پولیس کانسٹیبل نے شہری کو ہراساں کر کے 40 ہزار روپے بٹور لئے

27 Jul, 2024 | 06:22 PM

اسرار خان : لاہور میں پولیس کانسٹیبل نے شہری کو ہراساں کر کے 40 ہزار روپے بٹور لئے ۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل عمران میو نے شہری عمیر کو خاتون کو لفٹ دینے پر ہراساں کیا، کانسٹیبل عمران میو نے 40 ہزار روپے رشوت وصول کرنے کے بعد چھوڑا۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل عمران میو تھانہ سول لائنز میں تعینات ہے، بیلٹ نمبر 22451 ہے۔ ایس پی سول لائنز نے ڈی ایس پی سول لائنز منور ڈوگر کو انکوائری کا حکم دے دیا ۔ 

مزیدخبریں