جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، مری روڈ کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

27 Jul, 2024 | 06:16 PM

ارشاد قریشی :  جماعت اسلامی کا لیاقت باغ کے سامنے مری روڈ پر دھرنا جاری ہے ۔

مری روڈ کو لیاقت باغ  کے سامنے یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، فیض آباد سے صدر جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک کو عوام کی سہولت کے لیے کھولا گیا ۔ 

واضح رہے کہ دھرنا انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ نے مذاکرات کے بعد سڑک کو کھولا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو سڑک کا ایک حصہ کھولنے کی شرط پر گزشتہ روز دھرنا دینے کی اجازت دی تھی۔ 

مزیدخبریں