پنجابی کامیڈی فلم ’’تیریاں میریاں ہیرا پھیریاں‘‘ ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی

27 Jul, 2024 | 06:04 PM

زین مدنی : بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’’تیریاں میریاں ہیرا پھیریاں‘‘ بھی لاہور سمیت ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی ۔ 

فلم کو ریلیز کے لئے این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کرنے کے حقوق ایس آر فلمز اینڈ ڈسٹری بیوٹر کمپنی نے کے پاس ہیں ۔  فلم کو 21 اگست کو بشرط سنسر سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا ۔

فلم کی کاسٹ میں جسویندر بھلہ ، ہربی سانگھا ،یووراج سنگھ ، انیتا دیوگن اور انو سنگھ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں