انور عباس : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثبت برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
اجلاس میں شریک سیکرٹری تعلیم نے خصوصی بریفنگ دی ، انہوں نے اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر مسلم ممالک کی آئندہ کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی۔
ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔