لاہور ائیرپورٹ پر سیکنڈ لائن بارڈر کنٹر ول" آفس بن گیا

27 Jul, 2024 | 05:39 PM

 عرفان ملک:وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت پر ایف ائی اے لاہور نے  علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پرجدید ٹیکنالوجی کا حامل "سیکنڈ لائن بارڈر کنٹر ول" آفس قائم کردیا

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے نصب کیا گیا سسٹم غیرقانونی امیگریشن کو روکے گا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خاں ورک کو جدید آلات کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن عائشہ آغا ،انٹرنیشنل سینٹر برائےمائیگریشن پالیسی کے حکام بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹر سرفراز خاں ورک نے بتایا کہ جدید آلات کے باعث ایف آئی اے کی غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔
 

مزیدخبریں