سیاسی بے یقینی؛ سٹاک مارکیٹ نے بڑا اشارہ دے دیا

27 Jul, 2024 | 05:31 PM

 اشرف خان:  سیاسی غیر یقینی صورتحال پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار محتاط ہوگئے ۔ ایک ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں دو ہزار اٹھاسی پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔ 

اس ہفتے کے دوران مسلسل گراوٹ کے نتیجہ میں انڈیکس اُناسی ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔ شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو دو سو چوہتر ارب روپے کا نقصان ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے۔ ہنڈریڈ  انڈیکس نے دو ہزار سے زائد پوائنٹس گنوا دیئے۔
ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2088 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔  انڈیکس 2.60 فیصد کمی سے 78 ہزار 29 کی سطح پر بند ہوا ۔
انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 80 ہزار 085 ،،، اور کم ترین سطح 77 ہزار 921 رہی۔
ایک ہفتے میں 78.22 ارب روپے مالیت کے 1.68 ارب شئیرز کا کاروبار ہوا۔۔۔ اور شیئرز کی قیمت گِرنے سے سرمایہ کاروں کو 274 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔
اسٹاک ماہرین امین یوسف کا کہنا ہےکہ سیاسی غیر یقینی صؤوتحال کے باعث منفی رجحان غالب رہا ۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سرمایہ کاروں نے 29 جولائی کو اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی پر نظریں جما رکھی ہیں۔

مزیدخبریں