عمران یونس: سرکاری جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کے انٹرویوز شروع ہوگئے ۔شارٹ لسٹڈ امیدواروں نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیٹی کی سکروٹنی پر سوال اٹھا دیئے، ایچ ای ڈی نے اینٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ میں قصوروار قرار امیدوار کو بھی شارٹ لسٹ کرکے انٹرویو کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
صوبہ بھر کی سپیشلائیزڈ یونیورسٹیوں کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تلاش کیلئے انٹرویوز کا عمل شروع ہوگیا ہے۔شارٹ لسٹڈ امیدواروں نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سکروٹنی پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔ ایچ ای ڈی نے اینٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ میں قصوروار قرار دیئے گئے افراد کو بھی انٹرویوز کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
سی ایم آٸی ٹی رپورٹ نے امیدوار اطہر محبوب کو کسی یونیورسٹی یا سرکاری ادارے کا سربراہ نہ لگانے کے احکامات جاری کرر کھے ہیں۔ اسی طرح سلمان طاہر سابق وی سی خواجہ فرید کے خلاف بھی کرپشن کی انکواٸریز کا پلندا ہے۔ ایچ ای ڈی کمیٹی نے دونوں افراد کو بطور امیدوار شارت لسٹ کرکے انٹرویوز کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کی جامعات میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز آج سے شروع ہیں۔ انٹرویو مختلف مرحلوں میں ہونگے۔ پہلے مرحلے میں سپیشلائزڈ یونیورسٹیوں خے انٹرویوز ہونگے۔ دوسرے مرحلے میں جنرل یونیورسٹیوں کی کیٹیگری اے اور بی کیلئے انٹرویوز ہونگے۔