ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

 جے آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کرے گی۔

 خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہاں سے کرایا جاتا تھا۔