وقاص احمد : پنجاب پولیس کی جانب سے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئےکریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے لاہورسمیت صوبہ بھرمیں سنگین جرائم میں ملوث 72 ہزارسےزائداشتہاری گرفتار کرلیے ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دوران آپریشنز 18791 عادی مجرم بھی گرفتار کئے گئے ، اس کے علاوہ 39ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے۔ 60اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبہ بھر میں 3460 گینگز کے 8701 مجرمان کو گرفتار کیا گیا، مجرمان سے 2436 ملین روپے کا مال مسروقہ ریکور کیا گیا ۔