لاہور ، گوجرانوالہ اور بھکر کے ارکان اسمبلی کی ذیشان ملک سے ملاقاتیں

27 Jul, 2024 | 03:55 PM

راؤ دلشاد:  وزیر اعلیٰ مریم نواز کے معاون خصوصی ذیشان ملک سے لاہور ،گوجرنوالہ اوربھکر کے ارکان صوبائی اسمبلی نےملاقاتیں کی ہیں۔
بھکر سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی میں سینئر پارلیمنٹیرین سعید اکبر نوانی اورانکے بھتیجے احمد نواز نوانی شامل تھے۔ 
لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی میں ملک وحید ،عمران جاوید ملاقات میں شامل تھے۔ بی بی وڈیری نے بھی معاون خصوصی ذیشان ملک سے ملاقات کی۔ 
گوجرانوالہ سے ارکان اسمبلی عمر فاروق ڈار اورنوازچوہان نے معاون خصوصی سے ملاقات کی۔  ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی پسماندہ اضلاع کوترقی کے یکساں مواقع دینے کی پالیسی کو سراہا۔ 
ارکان اسمبلی نے معاون خصوصی کو اپنے اپنے حلقوں کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
معاون خصوصی نے ارکان اسمبلی کے علاقائی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں