ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراٹے ماسٹر کولیگ میں ساتھی ملازم کو جگانا مہنگا پڑگیا

کراٹے ماسٹر کولیگ میں ساتھی ملازم کو جگانا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایک چینی خاتون نے کراٹے کے ماہر اپنے کولیگ پر زرتلافی کا مقدمہ دائر کیا ہے جس کے بارے میں خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس نے ان کی پیٹھ پر دوستانہ طریقے سے ایسی چپت لگائی کہ ایک سال تک وہ تکلیف کی وجہ سے کام پر نہ جاسکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ژینگ نامی خاتون نے اپنے مرد کولیگ پر 40,000 یوآن ($5,500) کا زرتلافی کا مقدمہ دائر کیا ہے اور ان پر کنگ فو کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ان کی پیٹھ پر چپت لگانے کا الزام عائد کیا ہے جس کی وجہ سے وہ 12 ماہ تک کام کرنے کے قابل نہیں رہی۔

ژینگ نامی خاتون نے حال ہی میں چین کے صوبے ژی جیانگ کے اپنے آبائی شہر ہانگژو میں ایک ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو بتایا کہ وہ گزشتہ موسم گرما میں شہر کے ایک میٹرو سٹیشن پر سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہی تھیں جب ساتھی ملازم نے ان کی پیٹھ پر چپت لگا کر ان کی زندگی برباد کر دی.

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ دوپہر کے وقفے کے دوران ایک میز پر سر رکھ کر سو رہی تھیں جب لو نامی ایک مرد ساتھی نے اسے جگانے کے لیے اس کی پیٹھ پر ہاتھ مارا۔ ژینگ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بازوؤں اور گردن پر ایسا احساس محسوس کیا جس کا موازنہ وہ صرف بجلی کے جھٹکے سے ہی کر سکتی ہیں۔

ژینگ  کا دعویٰ ہے کہ ایک اور ساتھی کی طرف سے لی گئی تصویر میں ان کی پیٹھ پر پانچ انگلیوں کا نشان واضح طور پر دکھایا جاسکتا ہے۔ اس واقعے کے بعد ایک سال تک وہ کام نہیں کر سکی ہیں جسکا نقصان بھرنے کیلئے انہیں کولیگ سے مالی معاوضہ مطلوب ہے۔