تین بھائیوں کے قتل کے سات ملزموں کو عدالت مین ہتھکڑی لگ گئی

27 Jul, 2024 | 03:46 PM

جمال الدین:  شاہدرہ میں وکیل کے 3 بھائیوں کے قتل کیس میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر  جج نے 7ملزمان کو گرفتار کروا دیا۔
پولیس نے  انسداد دہشت گردی جج کے حکم پر ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
عدالت نے ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانتیں خارج کرنے کا حکم سنایا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی۔عدالت نے ضمانت منسوخ کرتے ہوئے حکم دیا کہ  جب یہ ملزمان گواہوں کے بیانات پر جرح کرائیں تب انکو رہا کیا جائے۔ 
رشیدہ بی بی اور دیگر  ملزموں پر وکیل طاہر یعقوب کے 3بھائیوں کو قتل کرنے کے الزام ہ مین مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت مین زیر سمات ہے۔ گواہیاں ریکارڈ ہو چکی ہیں اور ملزمان گواہوں پر جرح کروانے سے ٹال مٹول کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں