ابوبکر ارشد: کینال جلو روڈ پر سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو آنے اور جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ سے اُن کے حلقے کا سیوریج نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ سیوریج لائنز مکمل طور پر بیٹھ چکی ہیں جس کے بعد گندا اور بدبو دار پانی گلیوں میں موجود یرہتا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ انتظامیہ کو متعدد بار شکایات درج کروائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی. مکینوں نے انتظامیہ اور سیاسی قیادت سے نئے سیوریج پائپ ڈلوانے کا مطالبہ کیا
کینال جلو روڈ پر سیوریج تباہ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
27 Jul, 2024 | 03:37 PM