شیراز ٹاؤن میں صبح سے بجلی بند اور لیسکو کا فون بھی بند

27 Jul, 2024 | 03:23 PM

سٹی42:  شیراز ٹاؤن باگڑیاں میں صبح 9 بجے سے بجلی بند  ہے اور لیسکو کا شکایات وصول کرنے والا فون نمبر بھی بند ہے۔ 
گرمی اور حبس کے موسم میں سارا دن بجلی بند رہنے کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا تو ہے ہی لیسکو کا شکایت کیلئے دیا گیا نمبر بھی صبح سے بند ہونے سے ان کی کوفت دوچند ہو گئی ہے۔

علاقہ مکین کہتے ہیں کہ  شدید حبس میں صبح سے بجلی بند  ہونے کے سبب وہ عذاب سے دوچار ہیں۔  لیسکو کے اعلیٰ حکام سے استدعا ہے کہ  اپنے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کر کے مسئلہ فوری حل کروائیں۔
شیراز ٹاؤن کے مکینوں نے مسئلہ حل نہ ہونے پر لیسکو آفس کے باہر احتجاج کا اعلان بھی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ  لیسکو چیف فوری طور پر  مسئلہ حل کروائیں ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا،مکین


پروڈکشن علی

مزیدخبریں