ویب ڈیسک: یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
اوگرا کی اب تک کی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی ہوسکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے11 پیسے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔
وزارت پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے سے ہوگی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا حکومت کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔