مریم نواز پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی حب میں بدلنے کی خواہاں

27 Jul, 2024 | 02:46 PM

ویب ڈیسک:  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی حب میں بدلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ہوآوے(Huawei) پاکستان کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر یو شاوننگ (Yu Shaoning) نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی ڈیجیٹل گروتھ کیلئے سٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈیجیٹائزیشن میں ہواوے کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانے کیلئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا، نواز شریف سمارٹ سٹی سمیت ممکنہ شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی، ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف آپشنز بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے گورننس، عوامی خدمات اور معاشی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجیز سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وژن پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی حب میں تبدیل کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تکنیکی اختراعات اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہواوے ڈپٹی چیف نے پنجاب کے تکنیکی اقدامات میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
 

مزیدخبریں