ہنی ٹریپ کرنیوالی ملزمہ آمنہ عروج سے متعلق عدالت کا اہم فیصلہ

27 Jul, 2024 | 02:00 PM

جمالدین جمالی: خلیل الرحمان قمرکوہنی ٹریپ کرنےاوراغوابرائےتاوان کا مقدمہ، عدالت نےملزمہ آمنہ عروج کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق انسداددہشتگردی عدالت کےجج نے1 صفحےپرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلہ میں کہا گیا مقدمہ میں اغوابرائےتاوان کی دفعات شامل ہو چکی ہیں،تفتیش کے لئےملزمہ آمنہ عروج کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جاتا ہے، ملزمہ سورج نکلنےسے لےکرغروب ہونےتک پولیس کےپاس رہےگی۔
سورج غروب ہونے کے بعد ملزمہ کو جیل حکام کی کسٹڈی میں دیا جائے ،تفتیشی افسر نے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،تفتیشی افسر نے مال مقدمہ موبائل فون برآمدکرنے کے لئے ریمانڈ کی استدعا کی۔

مزیدخبریں