عدالت کا بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

27 Jul, 2024 | 01:17 PM

ملک اشرف: بانی پی ٹی آئی کا 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل 2رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔
ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 5صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا، فیصلہ میں کہا گیا اے ٹی سی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی، جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، جسمانی ریمانڈ کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ میں کہا اگر مقدمہ نہیں بنتا تو جج مقدمہ ڈسچارج کرسکتا ہے،آئین ہر شہری کو حقوق فراہم کرتا ہے ،پراسکیوٹر جنرل عدالت کو قانونی طور پر مطمئن نہیں کرسکے۔
بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں