ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کو سفارش کی بنیاد پر ترقیاں دیئے جانے کا انکشاف

اساتذہ کو سفارش کی بنیاد پر ترقیاں دیئے جانے کا انکشاف
کیپشن: Teachers Permotion against Rules and Regulations
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: لاہورسمیت صوبہ بھر کے پرائمری اور مڈل سکولوں میں اساتذہ کو مبینہ طور پر سفارش کی بنیاد پر ترقیاں دیئے جانے کا انکشاف،ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب ہمایوں شاہد نے نوٹس لے لیا۔

تفصلات کےمطابق ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے 4 سالوں میں کی جانی والی ترقیوں کا ریکارڈ مانگ لیا،ترقیوں کا ریکارڈ مرحلہ وار فراہم کیا جائے گا،سال دوہزار اکیس تا بائیس ترقیوں کا ریکارڈ آئندہ ہفتےمیں فراہم کیا جائے گا۔

اس سے قبل سال 2022 تا 24 کا ریکارڈ پہلے ہی جمع کیا گیا ہے،ریکارڈ کی فراہمی کے لئے ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔

ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب ہمایوں شاہد کا کہنا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والی اتھارٹیز کے سربراہان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔