پی آئی اے کی ایئرہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کرتی پکڑی گئی

27 Jul, 2024 | 12:05 PM

سعید احمد سعید: علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی، پی آئی اے کی ایئرہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

کسٹم ڈی سی راجہ بلال کا کہنا تھاقومی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس لاہور سے بیرون ملک جانے والی پرواز سے شک پڑنے پر آف لوڈ کی گئی ، قومی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس سے برآمد ہونے والی غیر ملکی امریکی ڈالرز میں 37ہزار 318روپے بنتے ہیں، پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس نے اپنی جرابوں میں سعودی ریال چھپا رکھے تھے جن کی مالیت 1لاکھ 40ہزار سعودی ریال بنتے ہیں۔

 ڈی سی کسٹم راجہ بلال کا کہناتھا شک پڑنے پر ایئرہوسٹس کی تلاشی لی گئی جس پر جسم کے مختلف حصوں سے سعودی ریال برآمد ہوئے،ایئر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا، ایئر ہوسٹس کو اندراج مقدمہ کے بعد آئی اینڈ پی کے حوالے کر دیا گیا۔

city42.newsofficial/video/7396246380416601376" data-video-id="7396246380416601376" style="max-width: 605px; min-width: 325px;">
@city42.newsofficial پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کرتی رنگے ہاتھوں گرفتار #city42 #whattowatch #longervideo #foryou #foryoupage #trending #viral #crime #viralvideo #airhostess ♬ original sound - CITY42NEWS

ڈی سی کسٹم راجہ بلال کا مزید کہناتھا کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے وزیر اعظم اور چئیرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ہر صورت عمل کیا جا رہا ہے، زیرو ٹرانس 100فیصد چیکنگ کی جاتی ہے ۔

مزیدخبریں