جنیدریاض: سکول کھلنے میں تین ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا، صوبائی وزیر تعلیم کے ریشنلائزیشن اور بھرتیوں کے حوالے سے دعوے دھرے رہ گئے۔
تفصیلات کےمطابق گرمی کی چھٹیوں میں 10 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں کی جانا تھی، اساتذہ کی کمی کوپورا کرنے کے لئے ریشنلائزیشن کا عمل بھی گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کیا جانا تھا ،تاحال اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی بھی نہیں اٹھائی جاسکی،ہر سال اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی بھی گرمی کی چھٹیوں میں اٹھائی جاتی ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہناتھا بھرتیوں اور تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھیجوائی جاچکی ہے،منظوری ملتے ہی ریکروٹمنٹ اور تبادلوں کا عمل شروع کردیا جائے گا۔