ملک اشرف: پنجاب حکومت کے کورٹ فیسوں میں اضافے کےخلاف وکلاکا آج ہڑتال کا اعلان،پنجاب بار کونسل کی آج صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال۔
تفصیلات کےمطابق بار عہدیدار کا کہناتھا حکومت نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کرکے ٹکٹ فیسوں میں اضافہ کیا ، ٹکٹ فیس 2 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی گئی،ٹکٹ فیس بڑھانے سے سائلین ، عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا۔
کورٹ فیس میں اضافے پروکلاء آج پنجاب بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گے،حکومت کورٹ فیس میں اضافے کی ترمیم کے شیڈول کو فوری واپس لے۔