گھریلو ناچاکی نے بچوں کی زندگیاں برباد کر دیں

27 Jul, 2024 | 11:37 AM

شاہین عتیق: سیشن عدالت میں ماں باپ کے جھگڑے نے بچوں کو تقسیم کر دیا،عدالت نے 2بچے باپ اور 3بچے ماں کے حوالے کر دئیے۔

تفصیلات کےمطابق عدالت کے باہر کھڑے بچے والدین کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے رہے,لکھو ڈیر کی ثنا نے 5 بچوں کے حصول کیلئے عدالت میں دعویٰ دائر کیا, ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی, بادامی باغ پولیس نے بچوں کو باپ سمیت عدالت میں پیش کر دیا.

خاتون ثنا کا اپنےموقف میں کہنا تھا شوہر کام نہیں کرتا،میں اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، جبکہ شوہر محمد عظیم  نے بیان میں کہا میں بیوی کا ہر خرچہ برداشت کرنے کو تیار ہوں ۔
سیشن عدالت کی جانب سے صلح کی کوشش کی گئی مگر خاتون نے انکار کردیا،عدالت میں 2بچوں 9سالہ ارسلان اور 11سالہ حمزہ نے باپ کیساتھ جانے کی ضد کی،7 سالہ حادی ،5سالہ عبدالوہاب اور 3سالہ حنا فاطمہ ماں کے ساتھ لپٹے رہے۔
ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر نے بچوں کو ماں اور باپ میں تقسیم کر دیا،دونوں میاں بیوی بچے لے کر سیشن کورٹ سے روانہ ہو گئے۔

مزیدخبریں